خون سفید ہوگیا! 45 لاکھ روپے اور نوکری کے لالچ میں بیٹی نے عاشق کیساتھ مل کر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،خبر سن کر آنکھیں اشکبار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

خون سفید ہوگیا! 45 لاکھ روپے اور نوکری کے لالچ میں بیٹی نے عاشق کیساتھ مل کر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،خبر سن کر آنکھیں اشکبار

خون سفید ہوگیا! 45 لاکھ روپے اور نوکری کے لالچ میں بیٹی نے عاشق کیساتھ مل کر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،خبر سن کر آنکھیں اشکبار

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 17 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کی وفات کے بعد 45 لاکھ روپے کی رقم اور سرکاری نوکری کی حق دار تھی جس کے لیے بیٹی بھی نامزد تھی۔

لڑکی اکثر ماں کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر اپنے 20 سالہ بوائے فرینڈ کو دیتی تھی جس پر ماں نے پابندی لگا دی تھی۔

اس پر لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ نے ماں کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تاکہ رقم، جائیداد اور نوکری حاصل کر کے عیش و عشرت کی زندگی گزار سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 24 اپریل کی رات لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر ماں کا تکیے سے سانس گھونٹ کر قتل کر دیا۔

اس قتل کے لیے 12 لاکھ روپے ادا کیے گئے، واردات کے دوران مقتولہ نے مزاحمت کی جس سے اس کی گردن پر گہرا زخم آیا اور وہ دم توڑ گئی۔

قتل کے بعد لاش کو فریزر میں رکھا گیا جبکہ بستر کو گھر کے قریب درخت کے پاس چھپا دیا گیا۔

اگلے دن لڑکی نے رشتے داروں کو فون کر کے بتایا کہ اس کی ماں باتھ روم میں گر کر ہلاک ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گردن پر زخم دیکھ کر رشتے داروں کو شک ہوا اور پولیس میں شکایت درج کروائی گئی، پولیس نے لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لڑکی اور اس کے مفرور عاشق  کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفتیش کے دوران لڑکی نے اعترافِ جرم کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version