روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کیساتھ جنگ بندی کی پیشکش تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کیساتھ جنگ بندی کی پیشکش

امریکی حملوں نے انہیں مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو،روسی وزیرِ خارجہ

امریکی حملوں نے انہیں مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو،روسی وزیرِ خارجہ

روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔

 9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے،  فرانسیسی خبر  ایجنسی نے روسی صدر کے سفارتی مشیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران پیوٹن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔

روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر  نے پیوٹن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے

Exit mobile version