جمعے کا دن کیوں اہم ہے؟ پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ، شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جمعے کا دن کیوں اہم ہے؟ پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ، شہباز شریف کا بیان سامنے آ گیا

کونسی حکومت قانونی ہے اور کونسی غیر قانونی؟ وزیراعظم کی اپوزیشن کو پیشکش، آئیں 2018 سے تحقیقات کر لیتے ہیں

کونسی حکومت قانونی ہے اور کونسی غیر قانونی؟ وزیراعظم کی اپوزیشن کو پیشکش، آئیں 2018 سے تحقیقات کر لیتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی معاشی اور سفارتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آنے والے جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اس وقت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں. جس کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں پاکستان نے قیامِ امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 اور 12 اپریل کو ہونے والی 21 گھنٹے طویل نشست اور فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور محسن نقوی کی کاوشوں سے جنگ بندی میں توسیع ممکن ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، عمان اور روس کے دورے کیے اور وہ اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔معاشی بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ جنگ سے قبل پاکستان کا ایک ہفتے کا تیل کا بل 30 کروڑ ڈالر تھا جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم  ان کا کہنا تھا کہ اس دباؤ کے باوجود پاکستان نے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کر دیے ہیں۔ انہوں نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں سعودی عرب کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی کوششوں کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سبسڈی جاری رکھنے کے لیے مشاورت ہو رہی ہے، جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل مراحل آتے ہیں. لیکن ہم ہمت اور یکسوئی سے ان مسائل کو حل کریں گے۔

Exit mobile version