ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر کے محنتی اور باہمت ڈرائیورز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مشکل ترین حالات، بحرانوں اور حتیٰ کہ جنگ جیسے حالات میں بھی بلا تعطل ملک کے نظامِ رسد اور پبلک ٹرانسپورٹ کو جاری رکھا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ڈرائیورز سڑکوں کے بے لوث ہیرو ہیں، جن کی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت عوام کو ضروری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی۔ہم ان تمام ڈرائیورز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ملک کی معیشت اور عوامی زندگی کو رواں رکھا۔حکومت اور متعلقہ ادارے ان ڈرائیورز کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوامی خدمت کے اس مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔
