حکومتی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری رہا ہے، جس کے دوران لاکھوں افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واپسی مختلف مراحل میں ہوئی ہے، جن میں رضاکارانہ واپسی اور مختلف انتظامی اقدامات کے تحت واپسی دونوں شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 8 سے 9 لاکھ کے درمیان افغان شہری واپس افغانستان جا چکے ہیں، جبکہ یہ عمل اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔
افغانستان واپسی کے اس عمل پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں نے بھی نگرانی رکھی ہوئی ہے
