وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کیلئے بھرپورپرکوششیں کررہے : محسن نقوی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کیلئے بھرپورپرکوششیں کررہے : محسن نقوی

بلوچستان حملوں میں بھارت ملوث ہے، وزیر داخلہ

بلوچستان حملوں میں بھارت ملوث ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ایران مسئلے کےحل کے لیےہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد کے حوالے سے سفارتی کاوشوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: فنانشل ٹائمزملاقات میں امریکا ایران تنازع کے دیرپا حل کے سفارتی چینلز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےجنگ بندی میں توسیع خوش آئند ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل مسئلے کےحل کے لیےہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،امید ہےکہ فریقین سفارتی اور پر امن حل کو موقع دیں گے۔اس کے علاوہ نیٹلی بیکرنے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

 

Exit mobile version