xاسلام آباد:ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے سبب پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے لگی اور لوڈ شیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود ہوگئی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے اخراج سے 5125 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کل رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے دو گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی۔
