پاک بحریہ کا تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کاکامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاک بحریہ کا تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کاکامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کا تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کاکامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کا تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل کاکامیاب تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کا ‘تیمور’ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، جنگی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

پاک بحریہ نے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل “تیمور” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جس کے ذریعے سمندر میں دور فاصلے تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید جنگی مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ میزائل فائرنگ کے دوران ہدف کو انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس سے اینٹی شپ ویپن سسٹم کی اعلیٰ کارکردگی بھی نمایاں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل کی لائیو ویپن فائرنگ نے نہ صرف سمندری خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا بلکہ طویل فاصلے پر اہداف کی نشاندہی اور انہیں مؤثر انداز میں تباہ کرنے کی صلاحیت کی بھی توثیق کی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان کی بحری دفاعی حکمت عملی کو مزید تقویت ملی ہے، جبکہ مسلح افواج کی کثیرالجہتی دفاعی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قومی بحری مفادات اور سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ اس اہم کامیابی پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Exit mobile version