ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکرز واپس چلے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے بوٹسوانا اور انگولا کے جھنڈے والے جہازوں کو واپس بھیجا، یہ اقدام ایران پر مسلسل امریکی سمندری ناکا بندی کے نتیجے میں ہوا۔
ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکروں کو وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس موڑ دیا۔
ایران کی سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق بوٹسوانا اور انگولا کے پرچم بردار ان جہازوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق انکا یہ سفر غیر مجاز تھا۔
ایران کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید سخت کر رہا ہے اور جہاز رانوں کو خبردار کیا کہ یہ اہم توانائی کا راستہ دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ تہران آبنائے کو بند کر کے امریکہ کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔
