سپارکو نے ذوالقعدہ 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی۔
سپارکوکے مطابق ذوالقعدہ کا نیا چاند 17 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا،18 اپریل کی شام ملک بھر میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
سپارکوکے مطابق پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 1447 ہجری 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے، 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔
