انا للہ وانا الیہ راجعون !ہری پور میں افسوسناک واقعہ ، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

انا للہ وانا الیہ راجعون !ہری پور میں افسوسناک واقعہ ، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

اورماڑہ: کوسٹل ہائی وے پر باؤزر اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

ہری پور کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حطار انڈسٹریل زون میں گیس پائپ لائن میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے جبکہ آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 5 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے تباہ شدہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے بےہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص گزشتہ روز لگنے والی آگ سے متاثر ہوا تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہو سکی اور لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version