اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے بھی پوپ لیو کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے، جورجیا میلونی نے کہا کہ پوپ لیو کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں۔
جورجیا میلونی نے کہا کہ ان کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ امن کی بات کریں اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کریں۔
واضح رہے کہ اٹلی کی وزیراعظم خود بھی کیتھولک ہیں اور اٹلی میں دائیں بازو کی حکومت کی سربراہ ہیں۔
