امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کےدورہ پاکستان کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔ صدرٹرمپ ایرانی وفد سے ملاقات کرکے اسلام آباد معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔
اس سے پہلے سی سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی حکام اور ایران کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر غور کررہے ہیں ۔ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان مذاکرات کیلئے ممکنہ تاریخوں اورمقامات پر غورہورہاہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امریکی حکام ایران کے ساتھ ذاتی ملاقات پر بات چیت کررہے ہیں ۔ ثالث بھی بات چیت کے نئے دور کیلئے کوشاں ہیں ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اب بھی پُرامید ہیں کہ ایران تنازع کا سفارتی حل ممکن ہے۔
