شک کی آگ یا سچ کی تلاش؟بیوی شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے گاڑی کے پیچھے جا لٹکی،پھر کیا ہوا ؟ناقابل یقین خبر آگئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

شک کی آگ یا سچ کی تلاش؟بیوی شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے گاڑی کے پیچھے جا لٹکی،پھر کیا ہوا ؟ناقابل یقین خبر آگئی

شک کی آگ یا سچ کی تلاش؟بیوی شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے گاڑی کے پیچھے جا لٹکی،پھر کیا ہوا ؟ناقابل یقین خبر آگئی

شک کی آگ یا سچ کی تلاش؟بیوی شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے گاڑی کے پیچھے جا لٹکی،پھر کیا ہوا ؟ناقابل یقین خبر آگئی

چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا نتیجہ  تو سامنے نہیں آیا لیکن اس نے ہر دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شوہر کی بے وفائی کا پتا لگانے اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے خاتون اس کے ٹرک کے پیچھے لٹک کر سوار ہوگئی۔

یہ واقعہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے علاقے مارالبی شی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے چلتے پک اپ ٹرک کے پیچھے لٹکا ہوا دیکھا گیا،  یہ انوکھا واقعہ ٹریفک پولیس کو موٹرسائیکل سواروں کی اطلاع پر معلوم ہوا۔

ویڈیوز میں خاتون کو گاڑی کے پچھلے حصے پر لٹکے اور سلاخوں کو پکڑے ہوئے دیکھا گیا، پولیس کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کا شوہر کسی سے تعلق میں ہے، اسی لیے وہ گھر سے نکلتے وقت گاڑی کے پیچھے لٹک گئی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ سکے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون خوش قسمت رہی کیونکہ اگر گاڑی تیز رفتاری سے چلتی یا سڑک خراب ہوتی تو اس کی جان جا سکتی تھی۔

اس واقعے پر شوہر کو 200 یوان (29 ڈالر) جرمانہ اور ڈرائیونگ ریکارڈ سے 3 پوائنٹس کٹ گئے کیونکہ اس نے گاڑی روانہ کرنے سے پہلے مناسب جانچ نہیں کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور حکام نے اسے بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو مسائل کو بات چیت اور مشاورت سے حل کرنا چاہیے، نہ کہ خطرناک حرکات سے

Exit mobile version