نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے کو اچانک طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر پریت سامدانی نے ا’ن کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

Exit mobile version