لبنان کے وزیراعظم کی شہبازشریف سے اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے تعاون کی درخواست پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

لبنان کے وزیراعظم کی شہبازشریف سے اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے تعاون کی درخواست

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران  لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version