اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کیلیے تیاریاں شروع، فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کرالیے گئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کیلیے تیاریاں شروع، فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کرالیے گئے

اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کیلیے تیاریاں شروع، فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کرالیے گئے

اسلام آباد میں مذاکرات کی بڑی بیٹھک کیلیے تیاریاں شروع، فائیو اسٹار ہوٹلز خالی کرالیے گئے

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مذاکرات کے شرکا کی میزبانی کیلئے تیاریوں کا آغاز ہوگیا اور غیرملکی مہمانوں کی آمد، استقبال سمیت رہائش کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے نجی فائیوسٹار ہوٹل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ دیگر غیرملکیوں کو بھی نجی ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔

وزیراعظم کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق

نجی ہوٹل نے پہلے سے مقیم مہمانوں کو ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کردی جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر نجی ہوٹل کیطرف جانے والی سڑکوں کو کنٹرینر لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کو ایئرپاورٹ سے لانے لیجانے کیلئے ٹریفک روٹس بھی متعین کردیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Exit mobile version