ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا لی۔
ہٹ دھرم امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف ایرانی شہریوں نے سر پر کفن باندھ لیے ہیں اور اب تک 14 ملین کے قریب شہری جنگ کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
تاہم دفاع وطن کے لیے عام شہری ہی نہیں بلکہ ایران کے حکمراں بھی اپنی جان پیش کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے بھی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ ایرانی اپنے ملک کے دفاع میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں اور میں نے بھی ملک کے دفاع میں شامل ہونے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ میں بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر دفاع کی اپیل پر شہریوں نے لبیک کہتے ہوئے جنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں اور اب تک سوا کروڑ سے زائد ایرانی اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
