دوستی پر مفاد بھاری: شمالی کوریا کا ایران سے فاصلہ، امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

دوستی پر مفاد بھاری: شمالی کوریا کا ایران سے فاصلہ، امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا

دوستی پر مفاد بھاری: شمالی کوریا کا ایران سے فاصلہ، امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا

دوستی پر مفاد بھاری: شمالی کوریا کا ایران سے فاصلہ، امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا

جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے دیرینہ دوست ملک ایران سے فاصلہ اختیار کر رہا ہے تاکہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا راستہ ہموار کیا جا سکے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، سیول کی قومی انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) کے مطابق فروری کے آخر میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ شمالی کوریا نے تہران کو کسی قسم کا اسلحہ یا فوجی ساز و سامان فراہم کیا ہو۔

جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ پارک سن وون نے ایک بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا اب مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے خود کو دور رکھ کر امریکا کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔

شمالی کوریا کی اس بدلتی ہوئی حکمت عملی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا رہا ہے کہ جہاں چین اور روس جیسے ممالک ایران کے حق میں مسلسل بیانات جاری کر رہے ہیں، وہیں پیانگ یانگ کی وزارتِ خارجہ نے اب تک صرف دو انتہائی محتاط بیانات دیئے ہیں۔

اگرچہ شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو غیر قانونی قرار دے کر مذمت ضرور کی، لیکن ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر عوامی سطح پر کوئی تعزیتی پیغام جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کے جانشین بننے پر کوئی تہنیتی پیغام بھیجا گیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا یہ خاموشی اس لیے اختیار کیے ہوئے ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بہتر ہونے پر وہ امریکا کے سامنے ایک نئے روپ میں آ سکے۔

Exit mobile version