امریکی صدر نے نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک رات میں ایران کو تباہ کردیں گے شاید وہ رات کل کی ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سےمتعلق نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہواہے،ایران کی دی گئی تجاویز اچھی ہیں لیکن اہم نہیں،ڈیل کے لیے امریکی تجاویز بہت اہم ہیں۔
ایران کےپاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں،امریکا نے ایران کی سرزمین سے اپنے پائلٹ کو ریسکیو کرلیا،امریکی فوج ایران کے اندر گئی اور اپنا پائلٹ واپس لے آئی،امریکی فوج کو آپریشن تیز کرنے کا حکم دےدیاہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران اہلکاروں کو بہت قریب سے فائرنگ کاسامنا کرنا پڑا،پائلٹ کی تلاش کے لیے ہمارے طیارے ایران گئے،ایران میں ایف15طیارے کو مار گرایاگیا۔
ہم نےدن کی روشنی میں اپنے پائلٹ کو ایران سے نکالا،ایران میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر پر گولیاں چلائی گئیں،ایران میں ریسکیو آپریشن کے دوران ہمارا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا،گزشتہ روز بڑا کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔
ایک پائلٹ کوواپس لانے کیلئے200فوجیوں نے آپریشن میں حصہ لیا،ہمارے پاس دنیا کا بہترین جنگی سازوسامان ہے،ہم نےایران میں تاریخ کا بہترین آپریشن کیا،ایرانی فوج بری طرح زخمی کرنل کو ڈھونڈ رہی تھی۔
ہم نے اپنے جہازوں کوبچانے کی بجائے فوجی جوانوں کوبچانے کو ترجیح دی ،میں نے امریکی فوج کو پائلٹ کوریسکیوکرنے کاحکم دیاتھا،ایران میں 30دن کے دوران 13ہزار اہداف کونشانہ بنایا،ایران کیخلاف امریکا کی جنگ اچھی طرح سے جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران امریکا نے اپنے 2جہازوں کو خود ہی تباہ کیا ،فلائٹ عملے نے جانیں خطرے میں ڈال کر پائلٹ کوریسکیو کیا،ایران کے بارے میں ہماراکیامنصوبہ ہے اسے میڈیا کے سامنے نہیں لاسکتا،ہم ایران سے مذاکرات کررہے ہیں۔
ایران کے پاس منگل کی رات 8بجے ایسٹرن ٹائم تک کا وقت ہے،ایران میں رات ساڑھے 3بجے، پاکستان میں بدھ صبح 5بجے کا وقت ہوگا۔میں نیٹوسے بہت مایوس ہوں،بدھ تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو ایران پرحملے کرینگے۔
ہم نے 8 جنگیں رکوائیں،ہم نے پاک بھارت جنگ بھی رکوائی،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں جانیں بچائیں۔
انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 4گھنٹے میں پورا ایران تباہ کردیں گے،ایران کے پاس منگل کی رات8 بجے تک کا وقت ہے،معاہدہ نہ ہوا تو رات 12 بجے تک ایران کو تباہ کردیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ منگل کی ڈیڈلائن فائنل ہے،ایران کو تنازع ختم کرنے کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا،ایران کی طرف سےمذاکرات کرنیوالےافراداچھےہیں،امید ہےسب کچھ بہت جلدختم ہو جائےگا۔
ایران میں رجیم چینج ہوچکی، نئی قیادت اعتدال پسند ہے،وٹکوف، کشنر بات چیت کر رہے ہیں، وینس بھی بات کرسکتے ہیں،شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بارے میں فکر مند نہیں۔
