ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان

بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 دن ہونے کے  سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔

جمعرات کو مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے سے شہید کیا گیا تھا۔

جمعہ کو صبح 10 بجے 40 ویں کی مرکزی تقریب ہوگی، اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو تہران میں انکے دفتر میں شہید کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version