یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش

یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش

یوگینڈا کے آرمی چیف کی ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کی جانب سے لڑنے کی پیشکش

 یوگینڈا کے آرمی چیف مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے اپنے بیان میں کہا کہ یوگینڈا کی افواج اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے، تاہم اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگینڈا بھی اس جنگ میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو مدد درکار ہو تو یوگینڈا کی فوج صرف ایک اشارے کی منتظر ہے اور فوری طور پر تعاون فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں تقریباً 45 ہزار اہلکار شامل ہیں، جبکہ جنرل مہوذی ملک کے صدر یواری موسیونی کے بیٹے بھی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس بیان سے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مزید شدت آ سکتی ہے، کیونکہ دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

Exit mobile version