پیٹرول بحران کے باعث بینک ملازم نے سواری کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

پیٹرول بحران کے باعث بینک ملازم نے سواری کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا

پیٹرول بحران کے باعث بینک ملازم نے سواری کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا

پیٹرول بحران کے باعث بینک ملازم نے سواری کا انوکھا طریقہ اختیار کر لیا

بھارت کے شہر دیواس میں پیٹرول کی شدید قلت اور پیٹرول پمپس پر طویل قطاروں کے باعث ایک بینک ملازم نے اپنے دفتر پہنچنے کے لیے غیر روایتی طریقہ اختیار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایندھن کی کمی نے شہریوں کی روزمرہ نقل و حرکت کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں گوال ٹھاکر نامی بینک ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کے بجائے گھوڑے کو بطور سواری استعمال کرتے ہوئے دفتر جانے کا فیصلہ کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں گھوڑے پر سوار سڑک پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

بعض افراد نے ان کے اس اقدام کو حالات کے مطابق ایک عملی اور تخلیقی حل قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے موجودہ ایندھن بحران کی سنگینی کی عکاسی کے طور پر دیکھا۔

 

Exit mobile version