اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید

اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید

 اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی کے وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں  ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق پلانٹ کے احاطے میں گرنے والے پروجیکٹائل سے پلانٹ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے واقعے سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہ کردیا ہے۔

Exit mobile version