حکومت کا عید پر 5000 روپے کیش عیدی دینے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حکومت کا عید پر 5000 روپے کیش عیدی دینے کا اعلان

حکومت کا عید پر 5000 روپے کیش عیدی دینے کا اعلان

حکومت کا عید پر 5000 روپے کیش عیدی دینے کا اعلان

 پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی مالی امدادی پروگرام متعارف کرا دیا، جس کے تحت مستحق افراد کو 5 ہزار روپے کیش عیدی دی جائے گی۔

حکام کے مطابق شہری اپنی اہلیت جانچنے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اگر درخواست دہندہ اہل قرار پاتا ہے تو امدادی رقم براہ راست اس کے ایزی پیسہ یا جاز کیش اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسی موبائل نمبر سے پیغام ارسال کریں جس کے ساتھ ان کا موبائل والٹ اکاؤنٹ (ایزی پیسہ یا جاز کیش) رجسٹرڈ ہو۔

پروگرام کے تحت درخواست دہندگان کے لیے چند بنیادی شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ امداد حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کا پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، اگر کسی بچے کے لیے درخواست دی جا رہی ہو تو اس کا بے فارم نمبر فراہم کرنا ہوگا، جبکہ بچے کی عمر کم از کم 12 سے 17 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی فراہم کیا گیا ہے، جہاں درخواست دہندگان مزید معلومات حاصل کرنے اور رجسٹریشن کے عمل سے متعلق رہنمائی لے سکتے ہیں۔ https://smu.punjab.gov.pk/cm-nigheban-card-program

حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو عید سے قبل مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ خوشیوں کے اس تہوار کو بہتر انداز میں منا سکیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ لنک یا معلومات سے محتاط رہیں تاکہ ممکنہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version