مراکش اور عمان میں عیدالفطر سے متعلق اہم اعلانات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

مراکش اور عمان میں عیدالفطر سے متعلق اہم اعلانات

مراکش اور عمان میں عیدالفطر سے متعلق اہم اعلانات

مراکش اور عمان میں عیدالفطر سے متعلق اہم اعلانات

شمالی افریقہ کے مسلم ملک مراکش اور خلیجی ملک عمان نے عیدالفطر 2026 سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔

مراکش کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال جمعرات 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

اس پیشگوئی کے مطابق مراکش کے عوام طویل عرصہ بعد ماہ رمضان کے 30 روزے رکھیں گے اور عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا عمان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات) 19 مارچ کو ہوگا۔

حکام نے ملک بھر کے شہریوں اور رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ ہلال کی تلاش کریں اور کسی بھی تصدیق شدہ نظر کی اطلاع متعلقہ کمیٹیوں کو دیں۔

اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی مملکت بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ 18 مارچ بروز بدھ کی شام کو رمضان المبارک کے اختتام پر شوال کا چاند دیکھیں۔

Exit mobile version