عید الفطر کب ہوگی ؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

عید الفطر کب ہوگی ؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

عید الفطر کب ہوگی ؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

قطر نے فلکیاتی حسابات کی روشنی میں عید کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا ، جس کے تحت شوال 1447ھ کا پہلا دن جمعہ یعنی 20 مارچ 2026 ہونے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح قطر میں بھی عید الفطر کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

قطر کیلنڈر ہاؤس نے فلکیاتی حسابات کی روشنی میں عید کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔

قطر کیلنڈر ہاؤس کے تحت شوال 1447ھ کا پہلا دن جمعہ یعنی 20 مارچ 2026 ہونے کا قوی امکان ہے۔

چاند کی پیدائش کے حوالے سے بتایا گیا کہ شوال کا چاند جمعرات، 19 مارچ کو صبح 4:24 بجے پیدا ہوگا، جس کی وجہ سے بدھ (18 مارچ) کی شام قطر کے آسمان پر چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

حسابات کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 19 مارچ کو ختم ہوگا، جس کے بعد اگلے روز عید منائی جائے گی۔

اگرچہ فلکیاتی حسابات عید کی تاریخ کا اشارہ دیتے ہیں، تاہم قطر میں عید کے آغاز کا حتمی اور شرعی فیصلہ وزارتِ اوقاف کی "رویتِ ہلال کمیٹی” چاند دیکھنے کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

فلکیاتی پیشگوئی کے مطابق، قطر میں عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا آغاز ممکنہ طور پر 20 مارچ سے ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ امیری دیوان پہلے ہی سرکاری اداروں کے لیے 17 مارچ سے چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کر چکا ہے، تاکہ شہری عید کی تیاری بھرپور طریقے سے کر سکیں۔

Exit mobile version