سعودی عرب نے عید کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

سعودی عرب نے عید کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے عید کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے عید کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ 18 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند تلاش کیا جائے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شخص چاند دیکھے، چاہے وہ براہِ راست آنکھ سے ہو یا دوربین کے ذریعے، وہ اپنی گواہی قریبی عدالت یا متعلقہ مرکز میں درج کرائے۔ عدالت نے مزید کہا کہ جن افراد کو چاند دیکھنے کا تجربہ اور صلاحیت حاصل ہے وہ رویت ہلال کمیٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر اس نیک عمل میں حصہ لیں اور اجر و ثواب حاصل کریں۔

دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کے سرکاری ترجمان محمد الرزقی کے مطابق ان اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ عید کی چھٹیاں بدھ 18 مارچ (29 رمضان) کو کام کے اختتام کے بعد شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

ادھر بین الاقوامی مرکز فلکیات نے چاند کی ممکنہ رویت کے حوالے سے اپنی پیشگوئی بھی جاری کر دی ہے۔ مرکز کے مطابق جن ممالک میں پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو رکھا گیا تھا وہاں بدھ 18 مارچ کو چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی، تاہم اس دن چاند کا سورج سے پہلے غروب ہونا اور اجتماعِ شمس سورج غروب ہونے کے بعد ہونا رویت کو ناممکن بنا دیتا ہے۔

مرکز فلکیات کے مطابق ایسے ممالک میں رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور وہاں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

اسی طرح جن ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو رکھا گیا تھا وہاں جمعرات 19 مارچ کو چاند تلاش کیا جائے گا۔ فلکیاتی مرکز کے مطابق دنیا کے مشرقی حصوں میں اس روز چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم مغربی ایشیا، وسطی اور شمالی افریقہ میں دوربین کی مدد سے رویت کسی حد تک ممکن ہو سکتی ہے۔

مرکز کے مطابق مغربی یورپ اور مغربی افریقہ میں انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا انتہائی مشکل ہوگا جبکہ شمالی امریکہ کے بیشتر حصوں میں چاند دیکھنے کے امکانات نسبتاً بہتر ہیں۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کئی ممالک میں جمعرات کو چاند نظر نہ آیا تو وہاں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو بھی ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version