بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں! محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین موسم

بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں! محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں! محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں! محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک پنجاب اور بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ رات سے لاہور اور دیگر شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور میں رات سے جاری بارش اور تیز ہواؤں نے ٹھنڈک کا احساس بڑھا دیا، ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری رہی۔ گجرات میں بارش کے باعث نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جبکہ سرگودھا میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ ڈسکہ، وزیرآباد، میانوالی، پھالیہ، خانقاں ڈوگراں، نارووال اور فیروزوالا میں بھی درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب مانسہرہ کے بالائی اور سیاحتی مقامات شوگران اور ناران میں ہلکی برف باری ہوئی، اور میدانوں والے علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ دو روز کے دوران موسمی حالات کے پیش نظر احتیاط برتنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version