میٹرو بس کا سفر اب مہنگا! کرایے میں 10 روپے کا اضافہ، گرین کارڈ والے مستثنیٰ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

میٹرو بس کا سفر اب مہنگا! کرایے میں 10 روپے کا اضافہ، گرین کارڈ والے مستثنیٰ

میٹرو بس کا سفر اب مہنگا! کرایے میں 10 روپے کا اضافہ، گرین کارڈ والے مستثنیٰ

میٹرو بس کا سفر اب مہنگا! کرایے میں 10 روپے کا اضافہ، گرین کارڈ والے مستثنیٰ

پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو اب سفر کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026 سے ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام بی آر ٹی لائنز، بشمول میٹرو بس لاہور کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے بعد راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں چلنے والی ریڈ میٹرو بس کا کرایہ بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد روزانہ سفر کرنے والے مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے مسافروں کو رعایت دی گئی ہے، جس کے تحت وہ صرف 25 روپے میں سفر کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ آپریشنل اخراجات میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ رعایتی کارڈ کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ حد تک سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Exit mobile version