کم جونگ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموشی توڑ دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

کم جونگ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموشی توڑ دی

کم جونگ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموشی توڑ دی

کم جونگ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خاموشی توڑ دی

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے خاموشی توڑ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا۔ لیکن اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ بھی نہیں رکھتا۔

کم جونگ اُن نے فوجی اہلکاروں اور حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک، خصوصاً امریکا کو سخت تنبیہ کی اور اپنے ملک کی فوجی طاقت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو شرمناک اور غیرقانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسی بھی ملک کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

کم جونگ نے کہا کہ دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے۔ اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس بے پناہ طاقت ہو۔

Exit mobile version