روس نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
لندن میں تعینات روسی سفیر اینڈری کیلن نے کہا ہے کہ ہم امریکا اور اسرائیل کے خلاف اس جنگ میں ایران کے ساتھ ہیں، روس اس تنازع میں غیر جانبدار نہیں بلکہ ایران کا ساتھ دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک صرف ایران کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں، کوئی بھی یہ بات نہیں کر رہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر پہلے حملہ کیا۔
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران صرف حملوں کا جواب دے رہا ہے، سب سے بہتر صورت یہ ہے کہ جنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔
