چین نے ایران پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حملوں کی مخالفت کر دی۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نےکہا ہے کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں،فریقین فوری طور پر مذاکرات کی میز پرآئیں۔
چین نے بڑی طاقتوں پر صورتحال میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا،چینی وزیرخارجہ نے کہا ایران اور خلیجی ممالک کی خود مختاری کا احترام ضروری ہے، اس جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہوگا ۔
