پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ پاکستان Roze News
پاکستان

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

حکومت کی جانب سے پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پٹرول مہنگا ہونے سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی خود بخود اضافہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت321روپے17 پیسے فی لٹر ہے۔

بھارت میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت94روپے77پیسے مقرر ہے، سری لنکا میں ایک لٹر پٹرول293 روپے کا ہے، بنگلہ دیش میں بھی پٹرول کی قیمت پاکستان سےانتہائی کم ہے یعنی ایک لٹرپٹرول 116 ٹکا میں فروخت ہوتا ہے۔

Exit mobile version