مارچ، اپریل، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین موسم

مارچ، اپریل، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مارچ، اپریل، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مارچ، اپریل، مئی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات پاکستان نے مارچ، اپریل اور مئی کے لیے موسمی پیشگوئی جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ متوقع ہے،زیادہ درجہ حرارت کے باعث ربیع فصلوں کا دورانیہ کم ہونے کا خدشہ ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے کچھ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،وسطی اور مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارشوں کی توقع ہے،میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو بننے کے امکانات ہیں اورزیادہ درجہ حرارت سے کیڑوں اور فصلوں کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں برف پگھلنے کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے،گلیشیئرز پگھلنے سے گلوف جیسے خطرات بڑھنے کی توقع ہے،اس کے علاوہ  بارشوں سے آبی ذخائر کی سطح بہتر ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں،شہری علاقوں میں پولن الرجی کے کیسز میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Exit mobile version