سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکا نے پاکستان میں سفارتی عملے کی واپسی کا حکم جاری کر دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکا نے پاکستان میں سفارتی عملے کی واپسی کا حکم جاری کر دیا

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکا نے پاکستان میں سفارتی عملے کی واپسی کا حکم جاری کر دیا

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکا نے پاکستان میں سفارتی عملے کی واپسی کا حکم جاری کر دیا

امریکا نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی موجودہ حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات موجود ہیں، جس کے باعث یہ احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ خبر پر کان نہ دھریں اور سرکاری اعلامیے کو ہی معتبر سمجھیں۔

Exit mobile version