انا للہ وانا الیہ راجعون ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1045 ہوگئی،اچانک خبر نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

انا للہ وانا الیہ راجعون ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1045 ہوگئی،اچانک خبر نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا

انا للہ وانا الیہ راجعون ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1045 ہوگئی،اچانک خبر نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا

انا للہ وانا الیہ راجعون ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1045 ہوگئی،اچانک خبر نے امت مسلمہ کو افسردہ کردیا

امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سب میرین نے بحرِ ہند میں ایک ایرانی جنگی جہاز کو ٹارپیڈو حملے سے ڈبو دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی بدھ کو کی گئی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار امریکا نے کسی دشمن کے جنگی جہاز کو اس طرح نشانہ بنایا ہے۔

ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی بحریہ اب خلیج فارس کی گہرائیوں میں پڑی ہے۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ سری لنکا کی علاقائی حدود سے باہر ایک ایرانی فریگیٹ ڈبو دیا گیا جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ امریکی سب میرین سے داغے گئے ٹارپیڈو کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنی کارروائیوں کا آغاز کر چکے ہیں اور مزید حملوں کی تیاریاں جاری ہیں۔

ان کے مطابق امریکا کے پاس درست نشانہ لگانے والے گریویٹی بموں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کیا جائے گا۔

ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ جیتنے کے لیے لڑتا ہے اور دشمن کو دوبارہ حملے کے قابل ہونے سے پہلے ہی کچل دے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور دعویٰ کیا کہ اس یونٹ کے سربراہ کو تلاش کر کے مار دیا گیا ہے۔

Exit mobile version