تہران :اتوار کی صبح دبئی، دوحہ اور منامہ میں نئے دھماکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کی صبح قطری دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد دوحہ پر سیاہ دھواں چھا گیا۔
یاد رہے ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔خیال رہے ایک دن قبل بھی ایرانی حملوں نے خلیج کے کئی ممالک میں ہوائی اڈوں، فوجی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
عمان، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ایران نے 137 میزائل اور 209 ڈرون داغے، جن کے اثرات سے پام جمیرہ اور برج العرب جیسے اہم مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
حکام نے اطلاع دی ہے کہ دبئی اور ابوظہبی کے ہوائی اڈوں پر ’واقعات‘ ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ کویت کے ہوائی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا۔
خامنہ ای شہادت، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر،دبئی، دوحہ اور منامہ کو دھماکوں نے ہلاکر رکھ دیا

خامنہ ای شہادت، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر،دبئی، دوحہ اور منامہ کو دھماکوں نے ہلاکر رکھ دیا