کراچی:ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کراچی میں شیعہ تنظیموں نے امریکی قونصل خانے جانے کی کوشش کی ہے، اس دوران فائرنگ اور ہنگامہ آرائی میں 6 مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایدھی فاوندیشن کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر امریکی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اور ہنگامہ کے دوران 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
ایم ٹی خان روڈ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا جارہا ہے۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے سلطان آباد میں ٹریفک پولیس کی چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذرآتش کردیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے ہیں، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر توڑ پھوڑ کی، پولیس نے مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے لگائے سکیورٹی کیمپ بھی اکھاڑ دیے۔امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے باہر دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں نوجوانوں، خواتین و بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ خواتین نے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔
کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی