چین نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور کسی بھی قسم کی جارحیت خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔
چین نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی کوشش کریں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارتی حل ہی موجودہ بحران کا سب سے مؤثر اور پائیدار راستہ ہے اور بین الاقوامی برادری کو خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کے تناظر میں چین نے باہمی احترام، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور فوری سفارتی رابطوں پر زور دیا تاکہ ایران–امریکا–اسرائیل کشیدگی سے پیدا ہونے والے انسانی اور اقتصادی نقصان کو روکا جا سکے۔
