سابق مسلمان یوٹیوبر پرقاتلانہ حملہ،تشویشناک حالت میں زیرعلاج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سابق مسلمان یوٹیوبر پرقاتلانہ حملہ،تشویشناک حالت میں زیرعلاج

سابق مسلمان یوٹیوبر پرقاتلانہ حملہ،تشویشناک حالت میں زیرعلاج

سابق مسلمان یوٹیوبر پرقاتلانہ حملہ،تشویشناک حالت میں زیرعلاج

غازی آباد: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں معروف سابق مسلمان یوٹیوبر سلیم وسطک کو گھر میں چاقو سے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ وہ اس وقت تشویشناک حالت میں دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان یوٹیوبر پر کل صبح اس وقت حملہ کیا گیا جب دو نامعلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل پر آئے اور ہیلمٹ پہنے گھر میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے 50 سالہ سلیم واسطک کی گردن اور پیٹ پر کئی وار کیے اور اس کا گلا کاٹنے کی کوشش بھی کی۔

اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے سلیم کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں سے اس کی نازک حالت کے پیش نظر اسے دہلی کے اسپتال ریفر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سلیم واسط کے بیٹے عثمان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درخواست میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے نام درج ہیں جن میں اشفاق، سونو، شاہ رخ نیتا، بھاٹی بلڈر اور ایک مقامی اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اجگر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کی وجوہات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم واسٹک سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر سرگرم رہتے ہیں اور مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

وہ اسلام سے علیحدگی کے بعد اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔

Exit mobile version