پاک افغان صورتحال کے پیش نظر چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پاک افغان صورتحال کے پیش نظر چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

پاک افغان صورتحال کے پیش نظر چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

پاک افغان صورتحال کے پیش نظر چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

چمن: پاک افغان صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پر ضلع بھر میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

تمام میڈیکل افسران، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا ہے، اور ادویات، طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کے کام کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان حکومت کی بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف آپریشن غضب الحق شروع کر رکھا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ اب تک 133 افغان طالبان ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version