مہمندؕ-باجوڑ: پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان پوسٹوں پر قبضے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
افغان طالبان حکومت کی بلا اشتعال کارروائی کے جواب میں پاکستان کا آپریشن غضب الحق جاری ہے۔ فضائی اور زمینی حملوں میں 133 افغان طالبان کے کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ 27 افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ اور 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔
پاکستان نے افغانستان کے علاقے پکتیا میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قبضہ کی گئی پوسٹوں میں سے 2 شوال کے سامنے، 2 انگور اڈہ کے سامنے اور 1 زرملان کے سامنے ہے۔
پاک فوج نے موثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغان ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
