قندھار: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی فضائیہ نے قندھار میں فضائی گشت کیا۔
پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کرنے کے بعد قندھار کے آسمان پر گشت کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
