لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکول ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں کو کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں مزید 2735 اسکول نجی افراد چلائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ 31 مارچ تک نجی شعبے سے وابستہ افراد اسکول حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
