شہید ڈی ایس پی اسد محمود خان سپردخاک،نمازجنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

شہید ڈی ایس پی اسد محمود خان سپردخاک،نمازجنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

شہید ڈی ایس پی اسد محمود خان سپردخاک،نمازجنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

شہید ڈی ایس پی اسد محمود خان سپردخاک،نمازجنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

اٹک: ضلع کوہاٹ میں فتنہ الخرج کے حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور ایس ڈی پی او لاچی شہید اسد محمود خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دھڑک باہتر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔

اٹک پولیس کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر شہدا کو سلامی پیش کی گئی۔ پولیس افسران و جوانوں، مقامی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار ماورہان خان نے اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں۔ ان کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی پی نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ثابت قدم ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Exit mobile version