انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، پاکستان اب بھی کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟ کھیل Roze News
کھیل

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، پاکستان اب بھی کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، پاکستان اب بھی کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، پاکستان اب بھی کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔

منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،اس شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل اور دوسری ٹیموں کے نتائج پرمنحصر ہوگیا۔

اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک پوائنٹ ہیں جبکہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو دو دو میچز کھیلنے ہے جبکہ گرین شرٹس کا ایک میچ باقی ہے۔

پاکستان کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے اور نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار( انگلینڈ اور سری لنکا) جائے،درجِ ذیل نتائج پاکستان کے حق میں ہونے ضروری ہیں۔

انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جبکہ سری لنکا بھی  نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گےتاہم اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

Exit mobile version