مریم نواز کا غریب شہریوں کے لیے ایسا شاندار اقدام کہ خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مریم نواز کا غریب شہریوں کے لیے ایسا شاندار اقدام کہ خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے

مریم نواز کا غریب شہریوں کے لیے ایسا شاندار اقدام کہ خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے

مریم نواز کا غریب شہریوں کے لیے ایسا شاندار اقدام کہ خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے

پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس شروع کا آغاز کر دیا  گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میت کو ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیے سرکاری ایمبولینس سروس کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین میسر ہوگی جو ہسپتال سے گھر تک میت کی مفت منتقلی کی سہولت فراہم کرے گی۔

مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے رابطہ کر کے مفت وین سروس حاصل کر سکیں گے۔ میت منتقلی سروس کی مانیٹرنگ اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی جبکہ ضرورت پڑنے پر میت کو دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔

مزید برآں، اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو ریگولرائز کرنے اور ان کے ریٹس مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ عوام کو شفاف اور مناسب سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version