ایک اور رسوائی بھارت کے گلے پڑ گئی، جب South Africa نے India کو ICC Men’s T20 World Cup 2026 کے سپر 8 مرحلے میں 76 رنز سے شکست دے کر شائقین کو حیران کر دیا
تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل بھارتی براڈکاسٹر نے ایک طنزیہ پرومو جاری کیا تھا، جس میں جنوبی افریقا کو کمزور اور بھارت کو غالب دکھایا گیا۔ اشتہار میں کپ کیک کے استعارے کے ذریعے بھارتی ٹیم کی فتح کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی۔ لیکن میدان میں صورتحال یکسر مختلف رہی، اور بھارت کو نہ صرف رنز کے لحاظ سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سب سے بڑی شکست بھی ثابت ہوئی۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی براڈکاسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور نتیجتاً متنازع پرومو خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ قبل از وقت دعوے اور طنزیہ مہمات ٹیموں پر دباؤ بڑھا دیتی ہیں، اور اس بار جنوبی افریقا نے اپنی شاندار کارکردگی سے واضح کر دیا کہ میدان میں نتیجہ صرف کھیل کے معیار سے طے ہوتا ہے، نہ کہ پرومو یا دعووں سے۔
