انٹرٹینمنٹ پاکستان

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کیخلاف کارروائی، 13 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کیخلاف کارروائی، 13 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک اور چکوال میں بڑے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار افراد کے رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ بھی جاری ہے۔ حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں میں کی گئی اسکریننگ کے دوران پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور سی ٹی ڈی سمیت انٹیلی جنس ادارے بھی شریک تھے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

وفاقی دارالحکومت کے انڈسٹریل ایریا اور راولپنڈی کے حبیب کالونی، اللہ آباد، کچا اسٹاپ اور اطراف میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ مری تحصیل کے جنرل بس اسٹینڈ، لاری اڈہ اور گرد و نواح، اٹک، حسن ابدال، حضرو جنڈ، فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں بھی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع چکوال کے تمام 12 تھانوں میں خصوصی سرچ آپریشن کامیابی سے انجام پایا۔

سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف یہ کارروائیاں مستقل اور مؤثر انداز میں جاری رہیں گی تاکہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image